ستاروں کی دنیا

نام سے اپنا مزاج جانیں

اپنے نام کے پہلے حرف کے ذریعے روایتی حروف شناسی کے مطابق اپنا مزاج معلوم کریں۔

حرف منتخب کریں

حرف I سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج اور شخصیت

جن افراد کا نام آئی سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں یہ افراد مضبوط قوت ارادی اور پکے ارادوں کے مالک ہوتےہیں۔ وہ جذباتی، رومانوی اور سرکش ہوتے ہیں۔ وہ جذباتی، رومانوی اور سرکش ہوتے ہیں۔ وہ حوصلہ مند، جرأت آزمائی کاجذبہ رکھنے والے، صاف گو، پراعتماد اور بے باک ہوتے ہیں۔ وہ مشکلات کے سامنے فوراً سینہ سپر ہوجاتے ہیں۔ وہ ہمت و حوصلہ کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرتے ہیں۔ انہیں اپنے مقصد اور اپنے نصب العین کا پوری طرح احساس ہوتا ہے۔ وہ اپنے نصب العین کے بارے میں کچھ کرتے یا کہتے وقت کبھی تذبذب اور بوکھلاہٹ کا شکار نہیں ہوتے کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ انہیں کیا کرنا اور کیا کہنا چاہیے۔ وہ اپنا کام پوری آزادی اور پورے اختیار کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں اور اس میں دوسروں کی مداخلت انہیں ناگوار گزرتی ہے۔ منفی آئی کے اعصاب میں تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ وہ حد درجہ حساس ہوتے ہیں۔

یہ معلومات روایتی حروف شناسی اور تفریحی دلچسپی کے لیے ہیں۔ نام کے پہلے حرف سے کسی شخص کی شخصیت یا نفسیاتی خصوصیات کا سائنسی تعین نہیں کیا جا سکتا۔