نام سے اپنا مزاج جانیں
اپنے نام کے پہلے حرف کے ذریعے روایتی حروف شناسی کے مطابق اپنا مزاج معلوم کریں۔
حرف منتخب کریں
حرف W سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج اور شخصیت
جن افراد کا نام ڈبلیو سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں
ایسے لوگ بڑے سوشل ہوتے ہیں۔
بہت جلد مشتعل ہونے والے مزاج اور بے چین طبیعت کے حامل ہوتے ہیں۔
ایک منفی ڈبلیو تخریب کاری، دہشت گردی اور آوارگی کی طرف مائل ہوسکتا ہے۔
وہ روپے پیسے کو سنبھالنے اور انتظامی معاملات سر انجام دینے کی نمایاں قابلیت کے مالک ہوتے ہیں۔
وہ تجارت میں بڑے کامیاب رہتے ہیں۔
وہ کاروباری اداروں کے بڑے اچھے منتظم ثابت ہوتے ہیں۔
وہ ویلفیئر یا سماجی اداروں کے نگران، ٹرسٹی اور خزانچی کی حیثیت سے اپنے فرائض بڑی عقلمندی اور خوش اسلوبی سےانجام دیتے ہیں اور ان فرائض کی انجام دہی ایک جذباتی وابستگی کے ساتھ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں جسمانی یا دماغی تکالیف برداشت کرنے میں وہ سب سے آگے رہتے ہیں۔
ان کے جذبات جب تک بیدار رہیں اور جب تک ان کے ارادے باقی رہیں، وہ سخت سے سخت مصیبت کو ہنسی خوشی جھیل جاتے ہیں۔
وہ بات کے پکے اور ارادے کے اٹل ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان کی یہ خصوصیات اس درجہ شدید ہوجاتی ہیں کہ لوگ انہیں ضدی، ہٹ دھرم، انانیت پسند، خود غرض اور نہ جانے کیا کیا کچھ سمجھنے لگتے ہیں۔
وہ جس فرد یا ہستی سے محبت رکھتے ہیں، اس کے سامنے ان کی ضد، ہٹ دھرمی، انانیت پسندی، خود پرستی، خود غرضی سب کچھ غائب ہوجاتا ہے اور وہ بڑے نرم خو بن جاتے ہیں۔
وہ یاروں کے یار، بڑے خوش باش، خوش مزاج اور مہمان نواز ہوتے ہیں۔
وہ دوستوں کی دعوتیں کرکے بڑے خوش رہتے ہیں اور خود بھی اکثر کھانے پینے میں اعتدال سے تجاوز کر جاتے ہیں۔
ان کی یادداشت بڑی اچھی اور ادبی ذوق بڑا اعلیٰ ہوتا ہے۔
وہ موسیقی، رنگوں کے انتخاب اور میچنگ کا بڑا عمدہ ذوق رکھتے ہیں، جس کا مظاہرہ ان کےسوشل رکھ رکھاؤ اور اچھے لباس سے بخوبی ہوتا ہے۔
یہ معلومات روایتی حروف شناسی اور تفریحی دلچسپی کے لیے ہیں۔ نام کے پہلے حرف سے کسی شخص کی شخصیت یا نفسیاتی خصوصیات کا سائنسی تعین نہیں کیا جا سکتا۔